Friday, February 18, 2022

بلاگر پر بلاگ بنانے کے فائدےBlogger par blog bnane ke fayde in urdu

 بلاگر پر بلاگ بنانے کے فائدےBlogger par blog bnane ke fayde in urdu

بلاگر پر بلاگ بنانے کے فائدے

بلاگر پر بلاگ بنانے کے فائدے    Blogger par blog bnane ke fayde in urdu

آج کا دور انٹرنیٹ کا دور ہے اور ہر کوئی اس بات سے واقف ہے ۔ہمیں جب بھی کوئی معلومات چائیے ہوتی ہے تو ہم انٹرنیٹ کا رخ کرتے ہیں اور سب سے پہلےاس کے بارے میں  گوگل پر سرچ کرتے ہیں۔ کیا آپ کو معلوم ہے یہ معلومات فراہم کرنے واے کون ہیں ۔ اگر آپ کا ایک بلاگ یا پھر ویب سائیٹ ہے تو یہ معلومات فراہم کرنے والے آپ بھی ہو سکتے ہیں۔

بہت سے لوگوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کی اپنی بھی کوئی ویب سائیٹ یا بلاگ ہو لیکن ہر کسی کو ویب ڈیزائنگ کے بارے میں معلومات نہیں ہوتی اور ویب ڈیزائنگ کے بارے میں علم نہ ہونے کی وجہ سے بھی لوگ ایک بلاگ یا پھر ویب سائیٹ ڈیزائن نہیں کر سکتے۔ اگر آپ کو ویب ڈیزائنگ کے بارے میں کچھ بھی نہیں معلوم اور آپ کے پاس پیسوں کی کمی ہے تب بھی آپ ایک ویب سائیٹ یا بلاگ بنا سکتے ہیں۔اس کیلئے آپ کو Blogger.com کا انتخاب کرنا پڑے گا جس پر آپ آسانی سے بلاگ یا ویب سائیٹ بنا سکتے ہیں، یہ گوگل کا ایک پراڈکٹ ہے۔

اگر آپ جاننا چاہتے ہیں بلاگر پر بلاگ کیسے بنایا جاتا ہے تو آپ پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

آج میں آپ کے ساتھ بلاگر کی چند ایک خوبیوں کے بارے میں بات کروں گا ، اور بتاؤں گا بلاگر پر بلاگ بنانے کے فائدے کیا کیا ہیں۔

استعمال میں آسان

بلاگر کو استعمال کرنا نہایت ہی آسان ہے اگر آپ  ایک ٹیکنیکل آدمی نہیں ہیں تب بھی آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کیلئے آپ کے پاس کسی خاص قسم کی سکل یا پھر تعلیم کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ بہت سے ایسے لوگ جو  کمپیوٹر یا آئی ٹی کی تعلیم نہیں رکھتے ا س کے باوجود بھی وہ بلاگنگ کر رہے ہوتے ہیں ۔ اس کیلئے آپ کو ضرورت ہے کسی ٹاپک میں مہارت کی اگر آپ میں وہ مہارت ہے اور آپ اسے لوگوں کے ساتھ شئیر کرنا چاہتے ہیں تو آپ بلاگر پر کام کر سکتےہیں۔

مزید پڑھیں:یوٹیوب یا پھر بلاگنگ آن لائن پیسے  کس سے کمائیں

فری پلیٹ فام

blogger (بلاگر) ایک فری کا پلیٹ فام ہے جہاں آپ کو ہوسٹنگ خریدنے کی ضرورت نہیں پڑتی ، ہوسٹنگ آپ کو بلاگر کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے ۔ اگر آپ ایک ڈومین خریدنے کے بغیر کام کرنا چاہتے ہیں تب بھی آپ کام کر سکتے ہیں کیونکہ بلاگر کی جانب سے آپ کو ایک فری کی سب ڈومین فراہم کر دی جاتی ہے، اس کےعلاوہ بلاگر پر آپ کو فری کے کافی ٹیمپلٹ بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔

بلاگر سیکیورٹی

blogger (بلاگر )گوگل کا پراڈکٹ ہے ، بلاگر کا ڈیش بورڈ اوپن کرنے کیلئے آپ کو اپنی ای میل آئی ڈی سے لاگ ان کرنا پڑتا ہے جو کہ ایک محفوظ طریقہ ہے ۔بلاگر پر آپ کے بلاگ کے ہیک ہونے کے چانسزنا کے برابر ہوتے ہیں۔یوں سمجھ لیں اسے ہیک کرنا تقریباََ نا ممکن ہے۔

ڈیٹا سپیس

بلاگر پر آپ جیتنا جی چاہے ڈیٹا رکھیں اس کی کوئی حد مقرر نہیں ، بلاگر پر جب ہم کوئی تصویر یا پھر ویڈیو اپلوڈ کرتے ہیں تو وہ گوگل Picasa ایلبم میں سیو رہتا ہے اور یہ بھی ایک گوگل کا پراڈکٹ ہے۔ اگر آپ کا ایک یوٹیوب چینل ہے تو آپ اس کی ویڈیوز کو اپنے بلاگر پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

SEO

بلاگر میں  SEOبھی اچھا ہوتا ہے اس کے ساتھ اگر آپ کی ہوسٹنگ سپیڈ زیادہ ہو گی تو ا س سے بھی آپ کی رینکینگ جلدی بڑھے گی اس کے علاوہ بلاگر میں اور بھی آپشن موجودہوتے ہیں جیسا کہ سرچ ڈسکرپشن، میٹا ٹیگ، Robot.txt، سرچ ٹائیٹل وغیرہ ۔

بلاگر Template    

بلاگر میں ٹمپلیٹ کو ہم بغیر کوڈنگ کے بھی ایڈیٹ کر سکتے ہیں اس کا کلر سیٹ کر سکتے ہیں، لے آوٹ سیٹ کر سکتے ہیں اس کے علاوہ لوگو ، آئی کان ، ہیڈر اور فوٹر  کو بھی اپنی مرضی سے سیٹ کر سکتے ہیں۔

آسان کوڈنگ

بلاگر ٹمپلٹ HTML, CSS, Java Script, XML, GML لینگوئج پر مشتمل ہوتا ہے۔ اگر آپ کوصرف  HTML, CSS کے بارے میں تھوڑا بہت علم ہے تو آپ کسی بھی ٹیمپلٹ کو آسانی سے ایڈٹ کر سکتے ہیں۔بلاگر کا ٹیمپلٹ XML میں ہوتا ہےاور پوری کوڈنگ ایک ہی پیج پر ہوتی ہے اور آپ کو ایک ہی پیج پر کوڈنگ کرنا پڑتی ہے جس سے الگ، الگ پیجز جیسے مسائل سے سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

فری ٹیمپلٹ

بلاگر کیلئے آپ کو انٹرنیٹ پر بہت سے ٹیمپلٹ فری میں مل جاتے ہیں جو کہ آ پ کی ضرورت کے حساب سے بہت اچھے طریقے سے ڈیزائن کیے گئے ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ بلاگر سے مطلق بہت سے کورسز  آپ کو یوٹیوب پر فری میں مل جائیں گے جن کی مدد سے آپ اپنے بلاگ کو اچھی طرح سے چلا سکتے ہیں۔

Server Problem

اگر آپ اپنی الگ سے ہوسٹنگ خرید کر بلاگنگ کرتے ہیں تو اکثر آپ کو سرور اپ یا  ڈاؤن   جیسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ بلاگر پر آپ کو ایسی مشکلات سے بہت ہی کم سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسا سمجھیں بلاگر کا سرور کبھی ڈاؤن نہیں ہوتا ۔

Data Bandwidth

آپ کی سائیٹ کا جیتا ڈیٹا استعمال ہوتا ہے وہ بھی گنا جاتا ہے اگر آپ کوئی سستی ہوسٹنگ استعمال کر رہے ہیں تو اس سے آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ اگر آپ کی سائیٹ کو زیادہ دفعہ کھولا گیا ہو یا پھر آپ کی سائیٹ سےزیادہ  ڈاؤنلوڈنگ  ہو رہی ہے تو آپ کا Bandwidthختم ہونے سے آپ کی سائیٹ ڈاؤن ہو جاتی ہے ۔

اگر آپ بلاگر استعمال کر رہے ہیں تو اس میں آپ کو Unlimited Bandwidthملتا ہےاس لیے اس کو لے کر آپ کو کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

                                                                            

Labels:

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home